ممتازبھٹوکوہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

پیر 18 جولائی 2022 13:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2022ء) سابق گورنر و وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کوہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا۔ممتاز بھٹو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے رشتے دار اور قریبی ساتھی تھے۔

(جاری ہے)

ممتاز بھٹو نے سندھ کے آٹھویں گورنر اور بعدازاں تیرہویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔وہ 1967سے 1988 تک پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، بعد ازاں ممتاز بھٹو نے سندھ نیشنل فرنٹ کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنائی اور پھر 2017 میں انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کو تحریک انصاف میں ضم کر دیا تھا۔گزشتہ برس 18جولائی کو وہ طویل علالے کے بعد 88برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے ۔