حمزہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے

جمعہ 22 جولائی 2022 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2022ء) حمزہ شہباز شریف 179ووٹ لیکر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے،جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہونے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امید وار چوہدری پرویز الہیٰ اور مسلم لیگ ن کے امید وار حمزہ شہباز شریف میں رن آف الیکشن کا مقابلہ ہوا جس میں حمزہ شہباز شریف نے 179جبکہ چوہدری پرویز نے 186ووٹ حاصل کیے اس دوران ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ق کے پارٹی لیڈر چوہدری شجاعت نےپارٹی لیٹر پر اپنے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسلم لیگ کے امیدوار حمزہ شہباہ کوووٹ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر مذکورہ 10اراکین کے ووٹ منسوخ کیے جاتے ہیں اس کی بنا پر مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز ووٹوں کی ا کثریت ہونے کی بنا پر جیت گئے ہیں ۔