Live Updates

پشاور، سکندر حیات شیرپاؤ کا ملک بھراورصوبہ خیبر پختونخواکے متعدد اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار

حکومت سے جانی و مالی نقصانات کے ازالے کا مطالبہ

جمعہ 29 جولائی 2022 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2022ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے ملک بھراورصوبہ خیبر پختونخواکے متعدد اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بڑے پیمانے پر ہونے والی جانی و مالی نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے کہا کہ شدید بارشوں کی بدولت ملک بھر اور صوبہ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع سیلاب کی زد میں ہے جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ سینکڑوںمکانات اور کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں کلے شیرپائو جانس آباد میں حاجی انور خان اور سرورخان کے حجرہ میں پارٹی کارکنوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سکندر شیرپائو نے کہا کہ طوفانی بارشوں کی بدولت آنے والے سیلاب سے ملک بھر میں ہرسال بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے لیکن حکمرانوں کا کردارپیشگی منصوبہ بندی کی بجائے وقتی اقدامات تک محدود ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے متاثرین کی داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل تیز کیا جائے۔انھوں نے صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حقوق اور باالخصوص بجلی خالص منافع کے حصول کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں اپنایا ۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کو ریکارڈ قرضوں میںجکڑ کر عوام کو حسب روایت خالی وعدوں پر ٹرخایا اور عملی طور پر صوبہ کی ترقی اور عوام کی بہبود کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیاجس کی وجہ سے صوبہ میں غربت ،بے روزگاری اور پسماندگی حد درجے بڑھ چکی ہے اور عوام میں مایوسی و محرومی کی فضا جنم لے چکی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے حکمرانوں کو صوبہ کی پسماندگی اور عوام کی پریشانیوں اور غربت کا کوئی احساس ہی نہیں۔

انھوں نے بجلی کے بے ترتیب اور طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا صوبہ اپنی ضرورت سے زیادہ اور سستی بجلی پیدا کرنے کے باوجود امتیازی سلوک کا سامنا کر رہا ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات