کور کمانڈر کوئٹہ اور دیگر فوجی افسران کی شہادت پر جمعیت علما اسلام (س )کے زیر اہتمام قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کاانعقاد کیاگیا

جمعرات 4 اگست 2022 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرار علی اور دیگر فوجی افسران کی شہادت پر جمعیت علما اسلام (س )صحافی کالونی کے زیر اہتمام قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں یونٹ کے عہدیداروں قاری محمد عمر فاروقی ، قاری سجاد خاصخیلی ، حافظ محمد یونس زئنور ، قاضی اسد اللہ انڑ ، قاری نصیر خلیق اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر جے یو آئی(س)کے رکن شوری غلام یاسین گھوٹو نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سانحہ میں فوجی افسران کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہید افسران اور جوانوں کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی شہدا کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔