حیدر آباد، الیکشن کمیشن کی جانبداری واضح ہوچکی،الیکشن کمیشن فوری طورپر استعفیٰ دے اور ملک میں جلد سے جلد عام انتخابات کرائے جائیں،عمران قریشی

جمعہ 5 اگست 2022 21:00

ؒ حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری واضح ہوچکی ہے ،لہٰذا الیکشن کمیشن فوری طورپر استعفیٰ دے اور ملک میں جلد سے جلد عام انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 13جماعتوں پر مشتمل موجودہ حکومت سوائے انتقامی کارروائی کے کچھ بھی نہیں کررہی ہے۔

عوام معاشی بدحالی کا شکار ہے ۔ مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ کئے آج مہنگائی کئی سو گنا بڑھ چکی ہے اب وہ بتائیں کہ اس حکومت کیخلاف اور عوام کی حمایت میں کب شارٹ مارچ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح عوامی مینڈیٹ پر شب وخون مارا گیا اس کے بعد یہ واضح ہوچکا ہے کہ اس ملک میں عوامی نمائندوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے بلکہ سازشوں کی بنیاد پر عوامی اقتدار کو ختم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اب چونکہ امریکہ کی ایما پر ریجیم چینج آپریشن بے نقاب ہوچکا ہے اس لئے فوری طورپر عام انتخابات کرواکر اقتدار منتخب نمائندوں کے حوالے کیا جائے ۔ موجودہ حکومت جو سازش کی بنیاد پر برسراقتدار میں آئی اس نے اب تک سوائے اپنے مقدمات ختم کروانے، این آر او ٹو حاصل کرنے کے کچھ نہیں کیا ہے۔ عوام اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے ، مہنگائی اور بے یقینی کی صورتحال انتہا کو پہنچ چکی ہے ، بیروزگاری کے ہاتھوں مجبور ہوکر نوجوان خودکشیاں کررہے ہیں ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے یہ حکومت کسی کو ریلیف دینے کو تیار نہیں ہی