آئندہ بارہ گھنٹوں میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

منگل 16 اگست 2022 20:33

آئندہ بارہ گھنٹوں میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران سندھ،بلوچستان،پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان، خیبر پختو نخوا اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ ،پنجاب، بلوچستان ،خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی43 اور دالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا