Live Updates

تحریک انصاف کا کل شہباز گل کی رہائی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان

عمران خان کل شہباز گل سے ملاقات کیلئے جائیں گے، شہبازگل پراپیگنڈے سے تحریک انصاف کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 اگست 2022 17:03

تحریک انصاف کا کل شہباز گل کی رہائی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اگست 2022ء) پاکستان تحریک انصاف نے شہبازگل کی رہائی کیلئے کل ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے،پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کل شہبازگل سے ملاقات کیلئے جائیں گے، شہبازگل پراپیگنڈے سے تحریک انصاف کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں 2018میں سپریم کورٹ نے طے کردیا ہے کہ سزا ہونے تک کسی کو الیکشن کمیشن نااہل نہیں کرسکتا، مریم اور نوازشریف کو سزا ہوچکی ہے، اس لیے مائنس عمران خان کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

ممنوعہ فنڈنگ کا کیس لوگ کہتے دو فیصلے تھے، ممنوعہ فنڈنگ کے قانون کے تحت ایک سزا ہے دوسری سزا نہیں ہوسکتی، ایک سزا یہ ہے جو کہ فنڈ ضبط ہوسکتے ہیں، دوسری یا تیسری کوئی سزا نہیں ہے، دوسرا طریقہ جو یہ کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ کا بے رحمانہ طریقہ ہے، جس کے تحت شہباز گل کو گرفتار کیا ہے، شہباز گل ٹیچر ہے، پڑھا لکھا شخص ہے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کو کہتا ہوں جاؤ اصغر خان کیس کو پڑھو، شہبازگل کے پرچے کے خلاف پوری تحریک انصاف کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، پاکستان تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، جن لوگوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا وہ تحریک انصاف کی پالیسی نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں شہباز گل تحریک انصاف کے لیے ایسا آدمی ہے جس نے سب کچھ قربان کردیا ہے، ہم سمجھتے ہیں شہباز گل تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں،پاکستان تحریک انصاف شہبازگل پر ظلم کے خلاف آئینی، قانونی اور پالیمانی ہرجگہ آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف شہبازگل کی رہائی کیلئے کل ریلی نکالے گی، عمران خان کل شہباز گل سے ملاقات کیلئے جائیں گے، عمران خان شہبازگل کی عیادت کرنے جائیں گے، شہبازگل پراپیگنڈے سے تحریک انصاف کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات