
تحریک انصاف کا شہبازگل کو بھرپور قانونی واخلاقی معاونت فراہم کرنےکا فیصلہ
شہباز گل پر ہونے والے تشدد پر سخت تشویش ہے، شہباز گل کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو ہدایت
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 19 اگست 2022
18:24

(جاری ہے)
اسی طرح عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو 21 اگست کے جلسے کی بھرپور تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔
عمران خان کل راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کرینگے، ریلی راولپنڈی سے شروع ہوکر ایف نائن پارک پر اختتام پذیر ہوگی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں 2018 میں سپریم کورٹ نے طے کردیا ہے کہ سزا ہونے تک کسی کو الیکشن کمیشن نااہل نہیں کرسکتا، مریم اور نوازشریف کو سزا ہوچکی ہے، اس لیے مائنس عمران خان کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس لوگ کہتے دو فیصلے تھے، ممنوعہ فنڈنگ کے قانون کے تحت ایک سزا ہے دوسری سزا نہیں ہوسکتی، ایک سزا یہ ہے جو کہ فنڈ ضبط ہوسکتے ہیں، دوسری یا تیسری کوئی سزا نہیں ہے، دوسرا طریقہ جو یہ کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ کا بے رحمانہ طریقہ ہے، جس کے تحت شہباز گل کو گرفتار کیا ہے، شہباز گل ٹیچر ہے، پڑھا لکھا شخص ہے ۔اپوزیشن کو کہتا ہوں جاؤ اصغر خان کیس کو پڑھو، شہبازگل کے پرچے کے خلاف پوری تحریک انصاف کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، پاکستان تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، جن لوگوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا وہ تحریک انصاف کی پالیسی نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں شہباز گل تحریک انصاف کے لیے ایسا آدمی ہے جس نے سب کچھ قربان کردیا ہے، ہم سمجھتے ہیں شہباز گل تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، پاکستان تحریک انصاف شہباز گل پر ظلم کے خلاف آئینی، قانونی اور پالیمانی ہرجگہ آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف شہباز گل کی رہائی کیلئے کل ریلی نکالے گی، عمران خان کل شہباز گل سے ملاقات کیلئے جائیں گے، عمران خان شہباز گل کی عیادت کرنے جائیں گے، شہبازگل پراپیگنڈے سے تحریک انصاف کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.