Live Updates

چودھری مونس الٰہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

جمعہ 19 اگست 2022 23:16

چودھری مونس الٰہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر آبی وسائل چودھری مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ میرے وزیراعظم عمران خان ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا۔

(جاری ہے)

(ق) لیگ کے رہنما نے کہا کہ میرے لیے پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کے لیے دل میں بہت پیار اور عزت ہے۔آخر میں مونس الٰہی نے لکھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں جعلی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن بتایا گیا ہے کہ چودھری مونس الٰہی پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شامل ہو گئے ہیں اور وہ آئندہ الیکشن میں این اے 80 منڈی بہا ئوالدین سے ہمارے امیدوار ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات