Live Updates

فواد چوہدری نے عمران خان کے وکیل حامد خان کو افتخار چوہدری کے بیٹے کا پارٹنر قرار دیدیا

حامد خان نے بطور وکیل عمران خان توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل پیش کیے تھے

جمعرات 1 ستمبر 2022 12:14

فواد چوہدری نے عمران خان کے وکیل حامد خان کو افتخار چوہدری کے بیٹے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان کے خود سے متعلق ریمارکس کاجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حامد خان افتخار چوہدری کے بیٹے کے پارٹنر ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے دلائل میں کہا کہ فواد چوہدری نے کہا چیف جسٹس کو معافی مانگنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اس پر عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ ہمارا اس بیان سے کوئی تعلق نہیں، اٴْس شخص (فواد چوہدری) سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔حامد خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے عمران خان کے وکیل کو سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کا پارٹنر قرار دے دیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا عمران خان معافی مانگیں یا نہ مانگیں یہ مسئلہ نہیں ہے، عدالت کو مشورہ ہے کہ وہ شہباز گِل پر تشدد اور توہین عدالت کے کیس دونوں کو ساتھ سنے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات