Live Updates

ٹنڈوالہ یار ، عوام پر وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے بم کے ذریعے حملے ہورہے ہیں،محمد ارشاد خانزادہ

پیر 19 ستمبر 2022 22:56

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2022ء) عوام پر وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے بم کے ذریعے حملے ہورہے ہیں اس دور میں آٹا 130 روپے فروخت ہونا عوام کے اوپر بم سے وار کرنے کے برابر ہے ان خیالات کا اظہار محمد ارشاد خانزادہ عمیر معین قائم خانی،ارشاد سعید خانزادہ،حارث علی قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ جہاں سندھ میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے اور ڈھائی ماہ ہونے کو ہیں کاروبار جیسے بند ہی پڑے ہیں کاروبار نا ہونے کی وجہ سے عوام ویسے ہی بہت پریشان ہیں فصلیں تباہ ہوگئی جو کاروبار کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتی ہے فصلیں آتی ہیں ان سے بہت سارے گھروں کا چولہا جلاتا ہے اب جب وہی فصلیں تباہ ہوجائے تو کاروبار کیسے چلے گے اس کو اگر سندھ حکومت گندم کا ریٹ 4000 روپے مقرر کرتی ہے تو آٹا عوام 125 سے 130 روپے کلو ملتا ہے اتنا مہنگا آٹا کیسے خریدیں گے بارش سے متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں ہیں اور بے یارو مددگار روڈوں پر خمیے لگائے بیٹھے ہیں وہ لوگ اتنا مہنگا آٹا کہاں سے خریدیں گے سندھ حکومت کو چاہیے تھا اس مشکل کی گھڑی میں عوام کا ساتھ دیتے عوام کو ریلیف فراہم کرتے آٹے سمیت دیگر گھریلو استعمال میں آنے والی اشیاء کے ریٹ کم کرتے بلکہ عوام پر حملے کیئے جارہے ہیں دودھ اس وقت 150 سے ز*170 روپے تک فروخت ہورہا ہے مارکیٹ کمیٹی والے تو پتا ہی نہیں کہاں چلے گئے ہیں مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے جیسا وقت چل رہا ہے ہمیں لگتا ہے حکومت اپنی عوام کو خودکشی کرنے پر مجبور کررہے ہیں جہاں اتنی تباہی ہوئی ہوں کیا وہاں اتنی مہنگائی کرنا درست عمل ہے ہم وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری آٹے اور گندم کی قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات