Live Updates

رانا ثناء اللہ میرا وعدہ ہے تمہیں اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی

25 مئی کو تم نے پرامن لانگ مارچ پر ظلم کیا، اب ہم تیاری کرکے آئیں گے، لانگ مارچ کی کال تب دوں گا جب ٹائیگرز کی تیاری مکمل ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 ستمبر 2022 18:54

رانا ثناء اللہ میرا وعدہ ہے تمہیں اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ میرا وعدہ ہے تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکو گے،25مئی کو ہم پرامن لانگ مارچ کررہے تھے اور تم نے ظلم کیا، اب تمہیں فکر ہونی چاہیے کیونکہ ہم تیاری کرکے آئیں گے، لانگ مارچ کی کال تب دوں گا جب ٹائیگرز کی تیاری مکمل ہوگی۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، جدوجہد کرنی پڑتی ہے اور جہاد کرنی پڑتی ہے، جو لوگ اربوں کھربوں پتی بن چکے ہیں وہ اس نظام پر قبضہ کرکے وہ کبھی آرام سے ہمیں آزادی نہیں دیں گے، یہ تحریک پاکستان کے بعد جب ہمارے بڑوں نے جدوجہد کرکے پاکستان بنایا، یہ اس کے بعد سب سے بڑی تحریک ہے، حقیقی آزادی کے بارے لوگ آپ سے پوچھیں گے، سب سے پہلے ذہن اور دماغ میں کیسی آتی ہے، جب آپ لاالہ الااللہ کا دعویٰ کرتے ہیں تو پھر آزادی کا دعویٰ کرتے ہیں، جب آپ ایک اللہ کے سامنے جھکتے ہیں تو بھی آپ آزادی کا دعویٰ کرتے ہیں، رحمت اللعالمین سوسائٹی بنائی کہ سکالرز لوگوں کو اور بچوں کو بتائیں کہ ہمارے نبی پاک ﷺ نے مدینہ میں کیا ایسا کیا کہ 10سالوں میں لوگوں کوتبدیل کردیا، وہ انقلاب فکری انقلاب تھا، ان جنگوں میں 12سو سے 13سو لوگ مرے تھے۔

(جاری ہے)

سب سے پہلے ہم نے آپ کو آزاد کرنا ہے، یہ نہ سمجھیں پتھر کے بتوں کو پوجا کرنا شرک ہے، میری نظر جب کوئی انسان اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے اور ضمیر کو بیچتا ہے اور راہ حق سے اتر جاتا ہے تو میری نظر میں وہ شرک ہے، نوجوانوں یاد رکھنا میرے سے بہت زیادہ صلاحیتیں لوگوں میں تھیں، لیکن مجھ میں ایک چیز تھی جو میرے والدین نے بچپن میں میرے ذہن میں ڈالی کہ تم آزاد ملک میں پیدا ہوئے۔

وہ بات میرے ذہن میں تھی، میں نے کبھی اپنے لوگوں کو جھکنے نہیں دینا تھا، میں ایک آزاد انسان ہوں کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، جب ایک انسان ایمان لے آتا ہے تو اللہ اس کے خوف کے بت کو توڑ دیتا ہے۔ میں 70سال کا ہونے والا ہوں، میں زندگی میں کبھی ایسے انسان کو نہیں ملا جس نے اپنے خوف پر قابونہ پایا ہو، کبھی ایک بزدل آدمی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا، کبھی بزدل بڑا بیٹس مین اور باؤلر کبھی بڑا باؤلر نہیں بن سکا، جو بھی لوگ اوپر گئے انہوں نے اپنے خوف پر قابو پایا۔ مرنے، ذلیل ہونے اور رزق جانے کا خوف انسان کو غلام بنا دیتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات