ٴْ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے،مصطفی کمال

جمعہ 30 ستمبر 2022 21:50

!کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2022ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ سیلاب کو گزرے ایک ماہ سے زائد ہوگیا جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حالات معمول پر آنے لگے لیکن سندھ اب تک ناصرف سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے بلکہ پیپلز پارٹی کی نااہل حکومت کی وجہ سے بیماریوں اور وباؤں میں بھی گھر گیا ہی؛ سیلاب زدگان کے بدترین حالات پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کی ظالمانہ سوچ کا عکاس ہے جس کے تحت وہ عوام کو اختیار دینے کے لیے تیار نہیں اور آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ وسائل ہونے کے باوجود سندھ کے شہری تباہ حال ہیں۔

عام حالات میں بلدیاتی نظام کے بغیر روز مرہ کے مسائل کے حل کا تصور ناممکن ہے چہ جائیکہ سندھ میں ہنگامی صورتحال ہے جس پر مربوط بلدیاتی حکومت کے بغیر قابو پانا ناممکن ہے، یہی وجہ ہے کہ پاک سرزمین پارٹی پہلے دن سے بلدیاتی نظام کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

(جاری ہے)

تمام زبانیں بولنے والے خواہ وہ کسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں وہ پی ایس پی کی تجویز کردہ تین نکات کیلئے جدوجہد کریں۔

پہلا میئر کے ڈپارٹمنٹ وزیراعظم اور وزیراعلی کی طرح آئین میں درج کروائے جائیں تاکہ کوئی وزیر اعلیٰ آرٹیکل 140 اے کی اپنی مرضی سے تشریح نہ کرے، دوسرا این ایف سی ایوارڈ کی طرز پر پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء یقینی بنایا جائے، تیسرا قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کو بلدیاتی انتخابات سے مشروط کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 249 بلدیہ ٹاون میں علاقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیلابوں کی تباہی روکنے کے لیے اقدامات اور پلاننگ کی ضرورت ہے ورنہ ہر سال پاکستان معاشی لحاظ سے جتنا آگے جائے گا اس سے کہیں زیادہ سیلاب اسے پیچھے دھکیل دے گا