مقبوضہ کشمیر :،5کشمیری نوجوان کالے قانون پی ایس اے کے تحت گرفتار

جمعرات 20 اکتوبر 2022 15:48

مقبوضہ کشمیر :،5کشمیری نوجوان کالے قانون پی ایس اے کے تحت گرفتار
جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2022ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع رام بن میں 5 کشمیری نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرفتار کئے گئے نوجوانوں میں نذیر احمد، محمد عثمان ، فردوس احمد خان، عبدالحمید خان اور عنایت اللہ وانی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ھارتی پولیس کی سپرنٹنڈنٹ موہیتا شرما نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں مجاہد کارکن قراردیا ہے ۔ نوجوانوں کے اہلخانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شوپیاں کے نوجوان عمران بشیر کی طرح ان پانچوں کو بھی بھارتی فورسز حراست کے دوران قتل کر سکتی ہیں ۔عمران بشیر کو منگل کے روز بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا اور ضلع کے علاقے نوگام میں لے جا کر جعلی مقابلے میں شہید کردیاتھا۔