
ارشد شریف کے قتل کے واقعے کی اعلیٰ سطح انکوائری ہونی چاہئیے، ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ بھی تحقیقات ہونی چاہیے کہ ارشد شریف کو پاکستان سے کیوں جانا پڑا،دیکھنا ہو گا باہر جانے پر کس نے مجبور کیا، کیسے گئے اور کہاں کہاں گئے،بدقسمتی سے من گھڑت اور بےبنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں،تحقیقات سے سب کو جواب ملےگا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار
مقدس فاروق اعوان
منگل 25 اکتوبر 2022
17:23

(جاری ہے)
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ تحقیقات اس بات کی بھی ہونی چاہئیے کہ ارشد شریف کو ملک سے کیوں جانا پڑا۔
بغیرکسی ثبوت اداروں کیخلاف الزامات لگانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ارشد شریف کی موت افسوسناک واقعہ ہے۔ارشد شریف کو وار رپورٹنگ میں بھی اچھا خاصا تجربہ تھا،وہ پروفیشنل صحافی تھے۔ارشد شریف نے آپریشن ضرب عضب ، راہ نجات اور آپریشن ردالفساد کی کوریج کی۔ ارشد شریف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بےبنیاد قسم کی بات چیت پر زیادہ افسوس ہو رہا ہے۔دیکھنا ہے افسوسناک واقعے کو بےبنیاد جواز بنا کر کون فائدہ اٹھانا چاہ رہا ہے،یہ چیزیں اب ختم ہونی چاہئیے۔خیال رہے کہ جی ایچ کیو کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کے لیے خط لکھا جا چکا ہے۔ خط میں جی ایچ کیو کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ کمیشن کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کی موت کی مکمل تحقیقات کرے۔ خط میں بے بنیاد الزام لگانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی بھی استدعا کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: یو این ادارہ غذائی قلت کا شکار 80,000 بچوں کو علاج میں مدد دے گا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.