قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال کپ باسکٹ بال فیسٹیول میچ جیت لیا

جمعرات 10 نومبر 2022 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2022ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیرسرپرستی یوم علامہ اقبال کپ باسکٹ بال فیسٹیول میچ قائدآعظم الیون نے زوالفقار علی بھٹو شہید الیون کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 53-48 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا، انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر کھیلے گئے میچ کا شہید ملت بہترین کھلاڑی عبدالصمد کو جبکہ ابھرتا ہوا کھلاڑی سردار عبدالرب نشتر ایوارڈ سمیر احمد کو دیا گیا، اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان انٹرنیشنل ظفر اقبال، نعیم احمد اشرف یحیٰ عدنان صالحین،زوالفقار عباس خان اور دیگر موجود تھے، فتح ٹیم کی جانب سے عبدالصمد نے 18 سعد صلاح الدین نے 14 معز اشرف نے 10 اور منیب چنا نے 8 پوائنٹس جبکہرنر ٹیم کی جانب سے دانیال مروت نے 14 ایش کمار نے 12 اینڈرے ٹرنر نے 10 پوائنٹس اسکور کیئے، میچ میں امپائرنگ کے فرائض راج کمار لکھوانی، مائیکل ٹرنر اور محمد عثمان نے انجام دیئے جبکہ فاروق خان، زین تنویر اور اسد امام نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے میچ کے آغاز پر غلام محمد خان نے علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان ٹیم کو عالمی کپ کے فائنل میں کامیابی دلائے۔