Live Updates

الحمدللّٰہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہورہا ہے

جنرل عاصم منیر صاحب نے مدینہ منورہ میں قرآن کریم حفظ کیا امید ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدنظر رکھیں گے انکا تقرر گرم جوش خیرمقدم کا مستحق ہے، معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 24 نومبر 2022 21:40

الحمدللّٰہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 24نومبر 2022) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کے مطابق الحمدللّٰہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہورہا ہے، جنرل عاصم منیر صاحب نے مدینہ منورہ میں قرآن کریم حفظ کیا امید ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدنظر رکھیں گے انکا تقرر گرم جوش خیرمقدم کا مستحق ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین اور سکالر مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ الحمدللّٰہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہورہا ہے جنرل عاصم منیر صاحب نے مدینہ منورہ میں قرآن کریم حفظ کیا امید ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدنظر رکھیں گے ان کا تقرر گرم جوش خیرمقدم کا مستحق ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف پاکستان کی تاریخ کے ایک مختلف آرمی چیف ہوں گے،فوج ایک نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہورہی ہے،آپ دیکھیں گے کہ جنرل عاصم منیر فوج کو سیاست سے دور کرکے دکھائیں گے،سب چیزیں خوش اسلوبی سے طے ہوگئی ہیں۔ انہوں نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے آنے والے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی دونوں میرے شہر سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں تعیناتیوں پر مبارکباد دیتا ہوں، سب چیزیں خوش اسلوبی سے طے ہوگئی ہیں اب قوم اب الیکشن کی تیاری کرے،آپ دیکھیں گے کہ جنرل عاصم منیر فوج کو سیاست سے دور کرکے دکھائیں گے، یہی صورتحال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ہے، فوج ایک نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہورہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی سیاست بھی آج سے مثبت پٹری پر چڑھ گئی ہے۔یہ جتنے اپنے آپ کو فلاسفر اور انٹرنیشنل ارسطو سمجھتے تھے ان کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔عمران خان کا پنڈی میں ایک تاریخی جلسہ ہوگا میں خود اس جلوس کی لال حویلی سے قیادت کر کے جاؤں گا اور کل تین بجے پریس کانفرنس کروں گا۔ میرا نہیں خیال کہ عمران خان دھرنا دیں گے کیونکہ کرکٹ کا میچ ہورہا ہے، بس لانگ مارچ اور جلسے تک بات رہے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں شروع سے کہہ رہا تھا کہ نومبر کا آخری ہفتہ پاکستان کی سیاست کیلئے اہم ہے، یہ سب فوج اور جمہوریت کیلئے بہتر ہوگیا ہے اب آپ اچھی خبریں سنیں گے۔میں نہایت ذمہ داری سے کہہ رہاہوں کہ قبل از وقت انتخابات ہوں گے، ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف پاکستان کی تاریخ کے ایک مختلف آرمی چیف ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات