Live Updates

پنجاب میں تبدیلی کے معاملات زرداری، شجاعت اور جہانگیر ترین کے سپرد

2 پلان تشکیل دے دئیے گئے،حکمران اتحاد پنجاب میں آئینی طریقہ کار سے حکومت کی تبدیلی کے لیے فیصلہ کن اور نتیجہ خیز راؤنڈ کھیلنے کے لیے تیار ہوگیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 26 نومبر 2022 13:56

پنجاب میں تبدیلی کے معاملات زرداری، شجاعت اور جہانگیر ترین کے سپرد
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔26 نومبر 2022ء) پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لیے معاملات آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور جہانگیر ترین کے سپرد کر دیے گئے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ق لیگ کا اشتراک پلان اے ہے جب کہ عمران خان کے بیانیے سے مبینہ اختلاف رکھنے والے ایم پی ایز کی گروپ کی اعلانیہ تشکیل لائن بی ہے۔دونوں ممکنہ صورتوں میں ن لیگ، پیپلز پارٹی قربانی دینے والوں کو انتخابی ایڈجسمنٹ کی ضمانت دی گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد پنجاب میں آئینی طریقہ کار سے حکومت کی تبدیلی کے لیے فیصلہ کن اور نتیجہ خیز راؤنڈ کھیلنے کے لیے تیار ہوگیا۔مشاورت کے بعد قائدین نے معاملات آصف زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور جہانگیر ترین کے سپرد کر دیے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بتایا گیا کہ حکمران اتحاد اب پنجاب میں تبدیلی کیلئے سرگرم ہوگیا ہے، تبدیلی کا مشن آصف زرداری کو سونپ دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری نے بھی اب لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔ آصف زرداری آئندہ چند روز میں مشن لاہور کیلئے روانہ ہوں گے اور کچھ روز لاہور میں ہی قیام کریں گے۔ یاد رہے پاک فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق بھی سابق آصف زرداری نے اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اعتراف کیا کہ آصف زرداری نے معاملے پر اچھی تجویز دی ہے۔

آصف زرداری کی رائے توجیح میں پہلے نمبر ہر ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ضرور ہوگا کیونکہ کچھ وجوہات کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ سے اس پر باتیں چل رہی ہیں اور میڈیا نے بھی اس معاملے کو بہت اچھالا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس عہدے کا وقار ہے۔ آصف زرداری نے بھی اب لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پنجاب میں تبدیلی کیلئے سابق صدر آصف زرداری کے لاہور میں قیام کی خبروں پر پاکستان تحریک انصاف کا بھی ردِعمل آ گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ تویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سندھ میں باہر نہیں نکل سکتے پنجاب میں ان کی کیا حیثیت ہے، اس بار سندھ کے دیہی علاقوں میں پیپلز پارٹی کا صفایا ہو گا اور سندھ کے عوام کو سیاسی حقوق ملیں گے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کا خاتمہ ہو گا اور مافیا اپنے انجام کو پہنچے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات