Live Updates

حکومت مارچ یا اس کے آخر تک الیکشن کیلئے تیار ہے تو رک جاتے ہیں

ہم مارچ سے آگے نہیں جائیں گے، اگر نہ مانے تو اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دو ٹوک اعلان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 3 دسمبر 2022 23:44

حکومت مارچ یا اس کے آخر تک الیکشن کیلئے تیار ہے تو رک جاتے ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 دسمبر 2022ء) حکومت مارچ یا اس کے آخر تک الیکشن کیلئے تیار ہے تو رک جاتے ہیں۔ ہم مارچ سے آگے نہیں جائیں گے، اگر نہ مانے تو اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دو ٹوک اعلان۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت مارچ یا اس کے آخر تک الیکشن کروانے کیلئے تیار ہے تو ہم رک جاتے ہیں، لیکن اگر یہ نہیں مانتے تو ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم چھیاسٹھ فیصد پاکستان میں الیکشن کروانے جا رہے ہیں۔ عوام کی بھرپور سپورٹ ہمیں حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ چاہتے ہیں تو ہم الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

فیصلہ کرنے میں حکومت کو کیا دیر لگنی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو 40 سال سے جانتا ہوں، یہ این آر او لے کر آتے ہیں، ملک میں واردات کرتے ہیں اور باہر بھاگ جاتے ہیں، پاک فوج واحد ادارہ ، جن پر یہ کنٹرول نہیں کر پاتے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جب سے یہ آئے ہیں انہوں نے کون سا ایسا کام کیا جس سے ملک اوپر گیا ہو، انہوں نے شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ ان کی واردات کا طریقہ ہے کہ جب بھی ان کی کرپشن پکڑی جاتی ہے تو یہ باہر بھاگ جاتے ہیں، عمران خان نے مزید کہا کہ میں ملک میں انصاف چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج واحد ادارہ ہے، جس پر یہ کنٹرول نہیں کر پاتے، باقی تمام اداروں پر ان کا کنٹرول ہوتا ہے، اور یہ ان سے اپنے من مانے فیصلے کرواتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کون سا ایسا کام کیا جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار آپس میں لڑ رہے ہیں اور ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہ انہیں لانے والے سب سے بڑے قصور وار ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو درست سمت میں لانے کیلئے الیکشن ہی واحد حل ہیں، دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رانا ثنا کبھی اپنے گارڈز کے بغیر اپنے ہی شہر میں باہر نکل کر تو دیکھیں، کسی ہوٹل میں کھانا کھانے تو جائيں، انہيں عوام کا ردِعمل مل جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات