Live Updates

وفاق کے حکمران اتحاد نے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی ناکامی کے لیے پلان بی تیار کرلیا

پنجاب اسمبلی کے مخصوص ممبران سے حتمی روابط کیلئے منصوبہ بندی کوپلان بی کا نام دیا گیا ہے‘ نجی ٹی وی

پیر 26 دسمبر 2022 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2022ء) وفاق کے حکمران اتحاد نے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی ناکامی کے لیے پلان بی تیار کرلیا۔عمران خان کی 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلی تحلیل کرنے کی حکمت عملی ناکام بنانے کے عمل کو حکمران اتحاد نے پلان اے کی کامیابی قرار دیا تھا اور اب پنجاب اسمبلی کے مخصوص ممبران سے حتمی روابط کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جسے پلان بی کا نام دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کی حالیہ ملاقات میں اس پلان پر گراس روٹ لیول تک بات چیت ہوئی جس کے تحت مخصوص ممبران سے روابط کی تکمیل اور مثبت نتیجہ خیزی حکمران اتحاد کے نزدیک پرویز الٰہیکیلئے ایوان سے اعتماد کے ووٹ میں ممکنہ ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہوگی، روابط کیلئے تجویز کیے گئے ممبران مبینہ طور پر پنجاب کی حکمران جماعتوں سے اختلاف رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق یہ کام آصف زرداری، چوہدری شجاعت ،جہانگیر ترین اور (ن) لیگ کے اہم رہنما مکمل کریں گے، اسی پلان کے تحت قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ممکنہ طور پر 5 جنوری کو واپس وطن آرہے ہیں۔حکمران اتحاد نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کے استعفے کی نا منظوری کو پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی کے مابین عارضی سیٹلمنٹ قرار دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات