
ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے تاریخی خدمات پر محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیراعظم شہبا ز شریف
منگل 27 دسمبر 2022 11:46

(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تمام عمر جہد مسلسل کی ولولہ انگیز داستان ہے ،ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،آئین کی سربلندی، آمریت کے خلاف ان کی پرعزم اور نڈر عوامی و سیاسی تحریک تاریخ کا قابل فخر اور سنہرا باب ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک اور عوام کو میثاق جمہوریت کا تاریخی تحفہ دیا، ملک کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ،میثاق جمہوریت ہمارے قائدین کی سیاسی بصیرت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے جس سے پاکستان میں ایک نئے سیاسی کلچر اور روایت کا آغاز ہوا،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردی کے خلاف جرأت مندانہ اور واضح موقف اختیار کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے آہنی عزم کا ثبوت ہے،محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملکی دفاع کی مضبوطی، آئینی اداروں کی تقویت اور سماجی فلاح و بہبود کے لئے انتھک خدمات انجام دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سابق صدر زرداری، بلاول بھٹو سمیت اہل خانہ اور شہید بے نظیر بھٹو کے تمام وابستگان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ شہید بے نظیر بھٹو سمیت تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔\932مزید اہم خبریں
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعظم کی چینی کی ایکس مل قیمت 165 اور ریٹیل 173روپے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
-
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرتے ہیں؟
-
جرمن کوہ پیما لاؤرا ڈالمائر کی موت کی تصدیق
-
طالبان بے روزگاری کم کرنے کے لیے افغان کارکنوں کو قطر بھیجیں گے
-
غزہ: قحط نما کیفیت میں ہلاکتوں اور بیماریوں میں اضافہ
-
لیبیا: بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 18 افراد ہلاک
-
میانمار: زلزلہ متاثرین کے لیے چین کی امداد کا خیر مقدم
-
بنگلہ دیش: کامیاب طلباء تحریک کی پہلی سالگرہ پر انسانی حقوق کمشنر کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.