Live Updates

عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے، چوہدری سجاد مہیس

جمعہ 30 دسمبر 2022 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماچوہدری سجاد مہیس نے کہاہے کہ امت مسلمہ کے عظیم لیڈر عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے، الیکشن سے فرار حاصل کرنے کیلئے چور ٹولہ ٹیکنوکریٹ حکومت کے لئے ماحول بنا رہا ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کا جن پی ڈی ایم کو چین سے نہیں سونے دے رہا، انہوں نے عمران خان کی مقبولیت کے ڈر سے سندھ اور اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشنز ملتوی کروائے اور اب یہ لوگ قومی الیکشنز کروانے سے گریزاں ہیں اور فرار چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گز شتہ روز این اے 72 کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ڈی ایم کی جانب سے ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے جس کی آئین میں گنجائش نہیں عمران خان کو ملکی سیاست سے دور رکھنے کے لئے ایسی باتیں کی جا رہی ہیں۔ پوری پی ٹی آئی اس شوشے اور اختراع کی پر زور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو اسکی بھرپور طریقے سے مزاحمت کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات