وفاقی وزرائ جو یہاں آ کر بے تکے بیانات دے رہے ہیں : عمر چیمہ

منگل 10 جنوری 2023 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2023ء) صوبائی مشیر داخلہ عمر چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزرائ جو یہاں آ کر بے تکے بیانات دے رہے ہیں وہ اپنی نااہلی اور ناکامی کو چھپانے کے لئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی اور ق لیگ کے تمام اراکین کا اعتماد حاصل ہے اس لئے اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے چند روز قبل عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی اور جب اراکین پورے نہیں ہوئے تو تحریک واپس لے لی۔

آئین کے اندر گورنر کو اختیار ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں لیکن جو تحریر لکھی گئی وہ غلط بیانی پر منحصر تھی، عوام کو آج معاشی مسائل کا سامنا ہے اس سے انکو کو غرض نہیں۔ ایک طرف تو دہشتگردی کی نئی لہر ہے اور دوسری طرف وزیر داخلہ یہاں بیٹھیں ہیں۔

(جاری ہے)

زرداری ہوں، شہباز ہوں یا کوئی اور ہو سب اپنے 9 ماہ کی کرپشن کو چھپانے کے لئے اقتدار میں رہنے کے خواہشمند ہیں۔

رانا ثنا اللہ یہاں پر جمہوریت کو شب خون مارنے کی کوشش کرنے کے لئے یہاں موجود ہیں۔ 9 ماہ پہلے بھی ان 13 جماعتوں کی جانب سے یہ تحریک لانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ جس طرح زرداری، شرجیل میمن، ناصر شاہ سمیت رانا ثنا اللہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے اراکین کو توڑا جا سکے لیکن وہ کامیاب نہیں ہونگے،