ٰ12 مئی 2007 ء کو کراچی کی سڑکوں اور چوراہوں پر معصوم شہریوں کا قتل عام کیا گیا :سردار عبدالرحیم

د*15 جنوری کے روز پیپلزپارٹی نے کراچی میں جمہوریت کا قتل کیا، نام نہاد حکمرانوں نے جس طرح بیلٹ پیپر کی طاقت کو اپنے پاؤں تلے روندا اسکی پاکستان میں مثال نہیں ملتی ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منگل 17 جنوری 2023 19:30

C کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2023ء) جنرل سیکریٹری فنکشنل مسلم لیگ سندھ اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ12 مئی 2007 ء کو کراچی کی سڑکوں اور چوراہوں پر معصوم شہریوں کا قتل عام کیا گیا اور دو روز قبل 15 جنوری کے روز پیپلزپارٹی نے کراچی میں جمہوریت کا قتل کیا۔ نام نہاد حکمرانوں نے جس طرح بیلٹ پیپر کی طاقت کو اپنے پاؤں تلے روندا اسکی پاکستان میں مثال نہیں ملتی ، طاقت کے نشے میں دٴْھت غاصبوں نے عوام کو اسکے حق رائے دہی سے محروم کرکے اپنے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک لی ہے۔

سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ اور دیگر اضلاع میں جس طرح سے پیپلزپارٹی نے الیکشن کے نام پر ڈھونگ رچایا اس سے عوام اور پاکستان کے تمام اداروں کے سامنے انکی قلعی کھل گئی ہے طاقت کے نشے میں چٴْور حکمران بھول گئے ہیں کہ اصل طاقت عوام کی ہے جسے زیادہ دیر تک دبایا نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کراچی پاکستان کا بڑا شہر ہے یہ کوئی جنگل، دیہات یا پہاڑی علاقہ نہیں جہاں دو روز تک بلدیاتی الیکشن کے نتائج نہیں آئے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ الیکشن محض ایک ڈھونگ تھا ایسے الیکشن کو سندھ کے عوام کسی صورت تسلیم نہیں کرتے، ہم جھرلو الیکشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ زرداری ٹولے کا یہ سیاہ دور عنقریب ختم ہونے والا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ظالمو کے ظلم کا سورج غروب ہوگا۔ اور انشاء اللہ عوام کی طاقت سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ علاوہ ازیں سردار عبدالرحیم نے سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کے موقع پر سندھ بھر سے قافلے سن پہچنے سے روکنے کے عمل کی مزمت کی اور کہا کہ سندھ کا غاصب حکمران ٹولہ ایک بار پھر پولیس کے زور پر سیاسی کارکنان کو ایک پرامن تقریب سے دور رکھنے کی مزموم کوشش کررہا ہے جسکی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔ سردار عبدالرحیم نے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ وہ سیاسی کارکنان کے ساتھ ٹکراؤ سے باز رہیں۔ جبر، زیادتی، ظلم اور ناانصافی حکمرانوں کو لے ڈوبے گی