Live Updates

تحریک انصاف ہر گرفتاری پر انقلاب لانے ،جہاد کرنے نکل پڑتی ہے‘ حنا پرویز بٹ

(ن)لیگ جھوٹے کیسز سے سرخرو ہوئی،عمران خان اپنی لوٹ مار کا حساب دینا پڑیگا

جمعرات 26 جنوری 2023 17:18

تحریک انصاف ہر گرفتاری پر انقلاب لانے ،جہاد کرنے نکل پڑتی ہے‘ حنا پرویز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) مسلم لیگ (ن)کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہر گرفتاری پر انقلاب لانے اور جہاد کرنے نکل پڑتی ہے،عمران خان کو بطور وزیراعظم مخالفین کو جیلوں میں ڈالتے یہ انقلاب اور جہاد یاد کیوں نہیں آئے،فواد چوہدری اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی کوشش کررہا تھا جنہوں نے دو،دو سال عمران دور میں جیلیں کاٹی وہ نیلسن منڈیلا اور بھگت سنگھ نہیں بنے فواد چوہدری بارہ گھنٹے بعد ہی نیلسن منڈیلا بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔

اپنے بیان میں کہا کہ فواد چوہدری کو نیلسن منڈیلا بننے کا اتنا ہی شوق ہے تو پہلے 27سال نیلسن منڈیلا کی طرح جیل کاٹے۔قوم نے ان جھوٹے انقلابیوں اور جہادیوں کے بیانک چہرے دیکھ لیے ۔نیا پاکستان اور تبدیلی کے نام پر ملک کو دیوایہ پن کے قریب لائے اب نیا ڈرامہ کرکے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف،شہبازشریف ،مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کے عام کارکنوں تک کو بے گناہ جیلوں میں ڈالا،مسلم لیگ (ن)کے ہر لیڈر نے جرات سے جیلیں کاٹی اور عمرانی آمریت کا مقابلہ کیا ۔

شہباز گل ،اعظم سواتی کے بعد فواد چوہدری بھی روایتی ڈارمے کرے گا۔پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے جب جیل نظر آئے تو پاوں پڑ جاتے ہیں باہر آئیں تو بڑھکیں مارتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال مسلم لیگ (ن)نے جھوٹے کیسز کا سامنا بھی کیا اور سرخرو بھی ہوئی ۔اب عمران خان بھی جیل جائیں گے ان کو اپنی لوٹ مار کا حساب تو دینا پڑے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات