الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 16 مارچ کو ہو گی

جمعہ 27 جنوری 2023 17:34

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 16 مارچ کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری کو جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 فروری جبکہ ان کی جانچ پڑتال 13 فروری کو ہو گی۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانےکے خلاف اپیلیں 16 فروری جبکہ ان پرایپلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 20 فروری کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21 فروری جبکہ کاغذات نامزدگی 22 فروری کو واپس لئے جا سکیں گے۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 23 فروری کو الاٹ کئے جائیں گے۔ جن حلقوں میں پولنگ ہونی ہے ان میں این اے 4 سوات ، این اے 17 ہری پور، این اے 18 صوابی، این اے 25 نوشہرہ، این اے 24 نوشہرہ، این اے 32 کوہاٹ، این اے 38 ڈی آئی خان، این اے 43 خیبر، این اے 52 اسلام آباد، این اے 53 اسلام آباد، این اے 54 اسلام آباد، این اے 57 راولپنڈی، این اے 59 راولپنڈی، این اے 60 راولپنڈی، این اے 62 راولپنڈی، این اے 63 راولپنڈی، این اے 67 جہلم اور این اے 97 بھکر شامل ہیں۔