Live Updates

اتحادی حکومت اور اسحاق ڈار مکمل ناکام اور عمران خان دور حکومت کی تباہ کاریوں کے سدِ باب کے بجائے پہلے سے زیادہ تباہی پھیلارہے ہیں:لیاقت بلوچ

oپٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ حکومتی مسلط کردہ عذاب عوام کے لیے سراسر جان لیوا ہے۔ مہنگائی، کرپشن، رشوت، بدعنوانیاں برق رفتاری سے بڑھیں گی: نائب امیر جماعت اسلامی

پیر 30 جنوری 2023 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2023ء) نائب امیر جماعت اسلامی، مرکزی الیکشن سیل کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے اچھرہ، گلبرگ میں صوبائی حلقوں کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور منصورہ میں مرکزی الیکشن سیل کے ہنگامی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت اور اسحاق ڈار مکمل ناکام اور عمران خان دور حکومت کی تباہ کاریوں کے سدِ باب کے بجائے پہلے سے زیادہ تباہی پھیلارہے ہیں۔

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ حکومتی مسلط کردہ عذاب عوام کے لیے سراسر جان لیوا ہے۔ مہنگائی، کرپشن، رشوت، بدعنوانیاں برق رفتاری سے بڑھیں گے۔ اخلاقی، تہذیبی تباہی اور بڑھ جائے گی۔ پی پی پی، مسلم لیگ، پی ٹی آئی اقتصادی، سیاسی، پارلیمانی ناکامیوں میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

سیاسی محاذ پر فساد اور انتخابی میدان میں بے یقینی اور صاف نظر آتا عدم استحکام اقتصادی تباہی کے لیے ریڈکارپٹ بن گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی تمام بدترین شرائط مان کر عوام، تنخواہ دار طبقہ، پنشنرز اور دیہاڑی دار مزدور محنت کش کو کچل دیا گیا ہے۔ ریاست، سیاست اور معاشی ماہرین کو قومی ترجیحات کی بنیاد پر مشترکہ حکمتِ عملی بنانا ہوگی۔ قومی قیادت کا ہوسِ اقتدار اور ضِد، ہٹ دھرمی قومی سلامی کے لیے رسک بن گیا ہے۔لیاقت بلوچ نے بیلہ بلوچستان میں بس حادثہ میں 41 مسافروں کے زندہ جل جانے پر غم، صدمہ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان کی مسافر بسوں کی چھتوں پر پٹرول ڈرم پٹرول بم کی طرح ہیں۔

بیلہ کے واقعہ سے عبرت پکڑی جائے اور بلوچستان کے عوام کو خوفناک حادثات سے محفوظ رکھنے کا بندوبست کیا جائے۔ تاندہ ڈیم کوہاٹ میں کشتی اٴْلٹنے سے معصوم بچے جاں بحق ہوگئے، پوری قوم کے لیے بڑا صدمہ ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں انسانی جانوں کی حفاظت میں ناکام ہیں۔لیاقت بلوچ نے مرکزی الیکشن سیل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات میں جماعتِ اسلامی ترازو نشان پر ہر صوبائی حلقہ میں امیدوار لائے گی۔

قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات عملاً لاحاصل ایکسرسائیز ہیں۔ پی ٹی آئی کے استعفے پھر ایوان میں واپسی کے لیے تڑپ اور اتحادی حکومت کے اقدامات نے عملاً قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کو مذاق اور قومی وسائل کی بربادی کا ذریعہ بنادیا ہے۔ جماعت اسلامی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات کیلیے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ کارکنان انتخابی جہاد میں دِن رات محنت کریں گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات