این اے 59 کے ضمنی الیکشن، متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا د یئے

بدھ 8 فروری 2023 19:34

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2023ء) سابق وفاقی وزیر علام سرور خان کی چھوڑی نشست این اے 59 کے ضمنی الیکشن کے لیئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان،سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ،پی ٹی آئی کے کرنل اجمل صابر اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے یہ چوہدری نثار علی خان کا حلقہ ہے جہاں سے گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے غلام سرور خان کامیاب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

قمراسلام راجہ یہاں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے کرنل اجمل صابر کا بھی یہ آبائی علاقہ ہے جبکہ چوہدری ظہیر محمود کا تعلق پی پی 58 کلرسیداں سے ہے مگر وہ این اے 59 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔