ضمنی انتخابی معرکہ ،راولپنڈی سے چوہدری نثار، شیخ رشید سمیت درجنوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

بدھ 8 فروری 2023 23:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2023ء) قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابی معرکے میں راولپنڈی سے چوہدری نثارعلی خان، شیخ رشید سمیت درجنوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے، (ن )لیگ کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے صاحبزدے حماس عباسی بھی میدان میں اتریں گے،سینیٹر چوہدری تنویر خان کے بیٹے بیرسٹر چوہدری دانیال نے این اے 60 اور 62 دونوں حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کردائیے، سابق مشیر وزیر اعلی راحت مسعود قدوسی نے بھی این اے 62 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدر نثار علی خان آزاد امیدوار کی حیثیت سے حلقہ این اے 59 سے غلام سرور خان کے مدمقابل امیدوار ہوں گے، چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی ان کے بیٹے تیمور علی خان نے جمع کرائے، شیخ رشید کے این اے 62 اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے حلقہ این اے 60 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سابق ایم این اے حنیف عباسی کے بیٹے نے بھی حلقہ این اے 60 سے کاغذات جمع کرائے، بیرسٹری دانیال چوہدری نے این اے 60 اور 62 دونوں سے کاغذات جمع کرائے، مسلم لیگ نے کے سابق امیدوار برائے این اے 60 سجاد خان نے بھی شہر کے دونوں قومی اسمبلی حلقوں سے کاغذات جمع کرائے، این اے 62 کے لیے سابق مشیر وزیر اعلی راحت مسعود قدوسی، اور جاوید مغل نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے، تحریک لبیک پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی کاغذات جمع کرائے گے، حلقہ این اے 59 سے غلام سرور خان، انجینئر قمر السلام، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔