uفواد چوہدری نے این اے 67 جہلم سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

بدھ 8 فروری 2023 19:55

؂جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2023ء) سابق وفاقی وزیر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 جہلم 2 سے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این ای67 کی یہ نشست فواد چوہدری کیاستعفے سے خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی 33 نشستوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہوگی۔