حکومت نی2سابق چیف جسٹس اور ایک جج سے سکیورٹی واپس لے لی

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس (ر)عظمت سعید شیخ سے رینجرز کی سکیورٹی واپس لی گئی

ہفتہ 18 فروری 2023 21:00

حکومت نی2سابق چیف جسٹس اور ایک جج سے سکیورٹی واپس لے لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2023ء) وزارت داخلہ نے 3 ریٹائرڈ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی، ان میں سپریم کورٹ کی2سابق چیف جسٹس اور ایک جج شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس (ر)عظمت سعید شیخ سے رینجرز کی سکیورٹی واپس لی گئی ہے، ان ججز صاحبان کو پاناما لیک اور دیگر اہم کیسوں کے فیصلے دینے کے بعد رینجرز کے سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔واضح رہے جسٹس ثاقب نثار31دسمبر 2016 سے 17جنوری 2019تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز رہے، ان کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18جنوری سے20دسمبر 2019تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں نبھائیں، جسٹس (ر)عظمت سعید شیخ سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں۔