Live Updates

ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام،عثمان ڈار کے مبینہ پی اے کا اعترافی بیان سامنے آ گیا

چار یونین کونسلز کے 5 ٹھیکداروں سے 50 لاکھ روپے جمع کیے،عثمان ڈار کے بھائی کو 50 لاکھ روپے کمیشن دیا،جاوید علی کا بیان

Abdul Jabbar عبدالجبار اتوار 26 فروری 2023 16:24

ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام،عثمان ڈار کے مبینہ پی اے کا اعترافی بیان ..
لاہور (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 26 فروری 2023ء) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے مبینہ پی اے جاوید علی کا اقبالی بیان سامنے آ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید علی نے عثمان ڈار کے بھائی کو 50 لاکھ روپے کمیشن دینے کا انکشاف کیا،جاوید علی نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ این اے67 کی چار یونین کونسلز کے 5 ٹھیکداروں سے 50 روپے لاکھ جمع کیے اور عثمان ڈار کے بھائی احمد ڈار کو 50 لاکھ روپے کمیشن دیا جبکہ جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر احمد ڈار کے کہنے پر کاغذ جمع کرائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے عثمان ڈار اور جاوید علی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جاوید علی کو تشدد کا نشانہ بنا کر بیان لیا گیا۔ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے؟ پاکستان کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا ہے، کسی کو آئین قانون کی فکر نہیں ہے،طاقتور لوگوں کا قانون ہے۔

(جاری ہے)

آرٹیکل 14کہتا ہر انسان کی عزت اور حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، جاوید علی کے ساتھ جو ہوا اس کو سننا چاہیئے کہ اس کے ساتھ کیا گیا؟ جاوید علی ایک آدمی ہے جو سامنے آ گیا، ہمارے بہت سارے لوگوں سے بیانات دلوانے کی کوشش کی گئی، یا پھر بلیک میل کرنے کیلئے کرپشن کیسز، اور ویڈیوز بنا دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مقصد یہ ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو کمزور کرکے ان چوروں کو الیکشن جتوایا جائے۔ عثمان ڈار نے جاوید علی کو درجہ چہارم کی سیالکوٹ میں نوکری دلائی۔ چوکیدار کی نوکری تھی، ان کو پولیس نے اٹھایا اور نامعلوم افراد نے اٹھایا۔ اس کے کپڑے اتار کر ننگا کرکے تشدد کیا گیا، پھر کہتے کہ اس کی بیوی کو اٹھاؤ اور ویڈیو بنا کر فیس بک پر ڈالو، 164کے بیانات لئے گئے۔ جب کوئی آفیسر آتا تو کہتے چپ ہوجاؤ۔ عثمان ڈار کو پھنسوانے کیلئے بیان دو کہ پیسے لے کر نوکری دلائی۔ عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کو اٹھایا گیا، اس پر تشدد کیا گیا کہ عمران خان کے خلاف بیان دو۔ میرے منہ سے غصے میں نکل گیا کہ قانون کاروائی کریں گے جس پر میرے خلاف توہین عدالت لگا دی گئی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات