Live Updates

ہم الیکشن صرف جیتنے کیلئے نہیں ملک بچانے کیلئے لڑیں گے

ہمارا مقابلہ ایک دہشتگرد جماعت ہے، ایسی جماعت جو اپنے ورکرز کی جانیں لیتی ہے، ہم نہیں چاہتےکہ عمران خان کی حرکت کی وجہ سے پولیس یا کسی کارکن کی جان جائے۔ سینئر نائب صدرن لیگ مریم نواز کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 15 مارچ 2023 20:19

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم الیکشن صرف جیتنے کیلئے نہیں ملک بچانے کیلئے لڑیں گے، ہمارا مقابلہ ایک دہشتگرد جماعت ہے، ایسی جماعت جو اپنے ورکرز کی جانیں لیتی ہے،ہم نہیں چاہتے کہ عمران خان کی حرکت کی وجہ سے پولیس یا کسی کارکن کی جان جائے۔ انہوں نے پھولنگر میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہوئی تو یوتھ کنونشن کا آغاز قصور سے کریں گے، میری ساری توجہ یوتھ پر ہے جس سے پارٹی ترقی کرتی ہے، یوتھ کا بہت سارا ووٹ نیا آیا ہے اس کو لے کر آگے چلنا ہے، پاکستان کی آواز مضبوط کرنے کیلئے یوتھ کی ضرورت ہے۔

ہمارے پاس ایک پائے کا لیڈر ہے جو کسی جماعت کے پاس نہیں ہے، نوازشریف نے ملک میں جو کام کئے وہ تاریخ میں کسی نے نہیں کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو حرکت کررہا ہے ، ہم نہیں چاہتے کہ پولیس یا کسی کارکن کی جان جائے۔ ہم ہر بیٹے اور ورکر کا خیال کرتے ہیں۔پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت ہے جو اپنے ورکرز کی جانیں لیتی ہے۔ پی ٹی آئی کا لیڈر دہشتگرد ہے جس کو کوئی شرم وحیا نہیں ہے۔

تکلیف ہوتی ہے جب پی ٹی آئی ورکرز پولیس پر ڈنڈے برساتے ہیں۔ یہ حق اور باطل کی جنگ ہے ہمارا مقابلہ ایک دہشتگرد جماعت ہے۔ ہم الیکشن صرف جیتنے کیلئے نہیں ملک بچانے کیلئے لڑیں گے۔اس سے قبل چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رانا ثنااللہ، رانا تنویرحسین، رانا اقبال، ڈویژنل صدر شریک ہوئے، اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن لڑیں گےاورجیتیں گے، سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے، سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی ہے، ووٹ کی عزت کیلئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے، آر ٹی ایس کی جگہ بابا رحمتے کے چیلوں نے لے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف شیر لیڈر ہے جو کارکنوں کی ڈھال بنا تھا، دوسری جانب زمان پارک کے گیدڑ کو دیکھ لو جوعورتوں، بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے، نواز شریف جھوٹے مقدمات میں بیٹی کے ساتھ جیل چلا گیا، یہ ہوتی ہے بہادری، ایک گیدڑ زمان پارک سے عدالت جانے سے ڈرتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات