
حکومت کا غریب عوام کے لیے پٹرول کی قیمت میں 100 روپے کمی کا فیصلہ
غریب لوگوں کے لیے پٹرول پر رعایت کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں عمل کیا جائے گا،بڑی گاڑیوں والے پٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے جس سے غریب کے لیے پٹرول کی قیمت کم کی جائے گی۔ وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفرنس
مقدس فاروق اعوان
پیر 20 مارچ 2023
15:34

(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ٹیرف الگ کرکے غریب کا بل اور امیر کا بل علیحدہ کر دیا۔
ہماری قیادت نے کہا کہ ایک غریب آدمی جو گیس استعمال کر رہا ہے۔اس کا پاکستان علیحدہ کر دو۔آج کے بعد وہ ایک چوتھائی بل ادا کریں گے۔امرا کی بھی ہم عزت کرتے ہیں لیکن وہ چار گنا زیادہ پیسے دیں گے اور وہ پیسے جمع کرکے ہم ان غربا کو گیس دیں گے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور نوازشریف نے کہا آپ غریب اور امیر کا پٹرول علیحدہ کریں۔گیس کی طرح دونوں کا پٹرول کا خرچہ علیحدہ کر دیا۔وزیراعظم کے حکم کے مطابق ایک اسکیم پیش کی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ مستقبل میں غریب کا پٹرول کا خرچ کم کر دیا جائے گا۔حکومت غریب کے لیے پٹرول کی قیمت کم کرے گی۔بڑی گاڑیوں والے پٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے جس سے غریب کے پٹرول کی قیمت کم کی جائے گی۔گذشتہ روز میڈیا پر خبریں تھیں کہ 50 روپے کم کیے جائیں تاہم وزیراعظم نے کہا کہ اسے 100 روپے تک کم کریں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ غریب، امیر کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت 100 روپے کم دے گا۔جو لوگ صاحب ثروت ہیں، لگثری اشیاء استعمال کرتے ہیں۔مہنگی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں وہ اصل قیمت ادا کریں گے۔وہ لوگ جنہیں اللہ نے دیا ہم ان سے لیں گے۔پیسوں کا استعمال غریبوں پر کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.