Live Updates

زلمے خلیل زاد کے بیان سےامریکی سازش اورامپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ، جیوش لابی اپنا سٹوج بچانے کے لئے سامنے آچکی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات

بدھ 22 مارچ 2023 17:01

زلمے خلیل زاد کے بیان سےامریکی سازش اورامپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ہے ،جیوش لابی اپنا سٹوج بچانے کے لئے سامنے آچکی ہے ،فارن فنڈنگ کے مجرم کے ہینڈلرز سامنے آتے جا رہے ہیں ،فارن فنڈنگ کا نیکسس بے نقاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ کون ہے، ثابت ہوگیا ۔آپ کی کٹھ پتلی نے چار سال انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کی،آپ کا سٹوج میڈیا پریڈیٹر قرار دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا سٹوج پاکستان میں مالیاتی ، سیاسی اور سفارتی تباہی کا ذمہ دار ہے ،بین الاقوامی لابسٹ پاکستان میں خانہ جنگی کرانے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں، یہ ٹویٹ اسی منصوبے کی کڑی ہے۔\932
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات