Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ نےشاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 مارچ 2023 14:51

اسلام آباد ہائی کورٹ نےشاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت  کے مقدمے کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - ۔ 23 مارچ2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت نے شاندانہ گلزار کے خلاف تھانہ وویمن اسٹیشن اسلام آباد میں درج ایف آئی آر کے اخراج کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شاندانہ گلزار اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عبدالہادی شکایت گزار ہیں ایف آئی آر پڑھ کر سناتا ہوں، ٹی وی پروگرام دیکھ کر ایف آئی آر کٹوائی گئی، میرے موکل نے کہا کہ کے پی کے اور بلوچستان میں دھماکے کیوں ہوتے ہیں، پنجاب اور سندھ میں کیوں نہیں ہوتے، میرے موکل کے انٹرویو کے مختلف حصوں کو جوڑ کر سیاق و سباق تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پرائیویٹ پرسن اس کیس میں شکایت گذار نہیں بن سکتا ،سوسائٹی میں پولیٹیکل پولیرائزیسن بڑھتی جارہی ہے، اگر ایف آئی آر خارج نہ ہوئی تو ٹرائل کا سامنا کرنا پڑے گا جو سراسر زیادتی ہے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی آر خارج کی جائے ،اس موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواستگزار پرائیویٹ پرسن نہیں ہیں بلکہ سول مجسٹریٹ ہیں ،ملزمہ نے ٹرائل جوائن کر لیا ہے،انہوں نے انٹریو میں بار بار کسی کی کہی ہوئی بات دوہرائی ہیں، اس موقع پر عدالت نے کہا کہ انٹریو کے سوالات و جوابات کی وضاحت کون کرے گا، ایک ہی بات کے دو مطلب ہوتے ہیں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات