سندھ کے15 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن، پیپلزپارٹی کا پلڑہ بھاری

پولنگ کے دوران دن بھر مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 مارچ 2023 22:09

سندھ کے15 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن، پیپلزپارٹی کا پلڑہ بھاری
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2023ء ) ا سندھ کے15 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن، غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کا پلڑہ بھاری ہے۔ پولنگ کے دوران دن بھر مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ قبل ازیں صبح 8 بجے سے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

پولنگ کے دوران دن بھر مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ سندھ کے15 اضلاع ضلع جیکب آباد،کشمور،شکار پور،لاڑکانہ،قمبرشہداد کوٹ،سکھر،خیرپور،شہید بینظیرآباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ،تھرپارکر، حیدرآباد، جامشورواوربدین میں مختلف کونسلزکی کیٹیگریزچیئرمین،وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، جنرل ممبرزکی 90 نشستوں پردوبارہ پولنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق قمبرشہداد کوٹ میں یوسی بگودڑو کی نشست پر آزاد امیدوارسلیم چانڈیو پینل1740ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار زاہدمگسی پینل1117ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پولنگ کے دوران حیدرآباد کےپرائمری اسکول رضیہ سلطانہ کے پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آٸی اورپیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم ۔ایک دوسرے پرمکوں اور لاتوں کی برسات کردی، کوٹ ڈیجی میں جی ڈی اے کا پولیس پرووٹرزکو ہراساں کرنے کا الزام ،الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔