
الیکشن اگر مقررہ وقت سے آگے گئے تو سمجھیں آئین ختم ہوجائے گا
آئین کی پاسداری کیلئے ہرطرح کی اےپی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں، الیکشن کی تاریخ مافیا کی سیاسی موت ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار30 اپریل کے حساب سے انتخابی مہم جاری رکھیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
منگل 28 مارچ 2023
19:11

(جاری ہے)
عدالت پر الزام تراشی اور دباؤ میں لانا ن لیگ کا وطیرہ ہے، ن لیگ وہی جماعت ہے جس کے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے تھے۔
عمران خان نے الزام عائد کیا کہ میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللہ کا کلیدی کردار ہے، سازش کے باقی 2 کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں۔ میرے قتل کی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے بھی تینوں کا اہم کردار ہے، رانا ثناء اللہ ایک بزدل آدمی ہے، قتل کی دھمکیوں اور ارادہ قتل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ رانا ثناء اللہ وزیرداخلہ نہیں بلکہ دہشتگرد مافیا کا رکن ہے، رانا ثناء اللہ کا کردار عابد شیر علی کے والد سے پوچھ لیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی نہیں دی، ایک سیاسی بات کی تھی، میں نے عمران خان کے سیاسی وجود کی بات کی تھی، سیاست دان سیاسی بات ہی کرتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے الیکشن ایک ساتھ ہوں گے، صوبوں میں نگران سیٹ اپ کے بغیر ہونے والے الیکشن کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کریگا، ایسے الیکشن ملک میں افرتفری کا سبب بنیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی کے خلاف ابھی قانون حرکت میں نہیں آیا، عمران نیازی کا احتساب ہوگا، اب پی ٹی آئی میں سے بہت کچھ نکلے گا۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا اِنہیں خوف ہے، شہبازشریف میں اتنی جرات ہے کہ ایک قیدی کو فون کرلے؟ علیمہ خان
-
سُنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کی نظرثانی کے آئینی بنچ پر اعتراض اٹھادیا
-
کشمیر: حالیہ تصادم پاکستانی فوج اور بھارتی قوم پرستوں کے لیے کتنا سودمند؟
-
’پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے‘ شاہ محمود قریشی کی ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کی اپیل
-
ایف بی آر نے 21 مشروبات تیارکرنے والی کمپنیوں میں افسران تعینات کردئیے
-
سول ڈیفنس کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری
-
پاک بحریہ کا مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین، نیا ترانہ ’اے وطن‘ جاری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کاعلیمہ خان اور رﺅف حسن کے نام سفری پابندیوں سے نکالنے کا حکم
-
جنگ کے دوران پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے کردار کو سراہتا ہوں، وزیراطلاعات
-
قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاک فوج نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلح تصادم میں شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات بتا دیں
-
نرسوں کی تعداد میں اضافہ لیکن طبی خدمات میں عدم مساوات موجود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.