
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر جماعت اسلامی کا راستہ روکنا چاہتی ہیں ، حافظ نعیم الرحمن
11نشستوں پر ہماری یقینی جیت ہے دونوں خوفزدہ ہیں ،امیر جماعت اسلامی کراچی کا دعوت افطار سے خطاب
ہفتہ 1 اپریل 2023 20:23

(جاری ہے)
دعوت افطار سے امیر ضلع شمالی محمد یوسف نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر ضلع طارق مجتبیٰ خان ، سیکریٹری ضلع محمد عرفان خان ، یوسی کے نامزد امیدوار برائے چیئر مین عثمان الحق ، نامزد امیدوار برائے وائس چیئر مین عثمان انصاری اور دیگر بھی موجود تھے ۔
واضح رہے کہ یوسی 4نیو کراچی میں 18اپریل کو بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی ، حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت حکومتی اختیارات و وسائل اور سرکاری مشنری کے بل پر الیکشن کمیشن اور آر اوز و ڈی آر اوز کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی کے عوامی مینڈیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، یہ جماعت اسلامی کے تاریخی عوامی مینڈیٹ سے خوفزدہ ہے ، بلدیاتی عمل کو مکمل نہیں ہونے دے رہی ،18اپریل کے انتخابات سے بھی فرار چاہتی ہے کیونکہ ان 11نشستوں میں وارڈز کی سطح پر جماعت اسلامی جیت چکی ہے ، پیپلز پارٹی نیو کراچی ، بہار کالونی ، نارتھ ناظم آباداور لانڈھی کورنگی کے عوام سے ڈرتی ہے اور ان علاقوں میں اسے اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی اہل کراچی کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدو جہد کر رہی ہے ، حق دو کراچی تحریک اہل کراچی کے دل کی آواز بن چکی ہے ، جماعت اسلامی نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات و وسائل کے حصول کے لیے اور مردم شماری و کوٹہ سسٹم میں حق تلفی کے خلاف بھر پور تحریک چلائی ہے جبکہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے مل کر جعلی مردم شماری کی منظوری دی اور کوٹہ سسٹم میں غیر معینہ مدت کی توسیع کی ، جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کی لوٹ مار کے خلاف آواز اُٹھائی جبکہ تمام حکمران پارٹیوں نے ہمیشہ کے الیکٹرک کی سپورٹ کی ،محمد یوسف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کروانے کی ہر ممکن کوشش کی ،انتخابات سے قبل ایم کیو ایم کے تینوں دھڑے ایک ہو گئے لیکن پھر بھی ان کو اپنی شکست واضح نظر آرہی تھی اس لیے بائیکاٹ کر دیا اور اب 18اپریل کو ملتوی شدہ نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے آرہے ہیں تاکہ پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچایا جائے اور ہمارے میئر کا راستہ روکا جائے لیکن اب یہ دونوں مل کر کچھ بھی کر لیں 18اپریل کا دن ترازو کی فتح اور شہر کی تعمیر و ترقی کا دن ثابت ہو گا ۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ تیاریوں ،تشکیل کیلئے کلیدی دفاتر میں چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی
-
تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، میرسرفرازبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.