Live Updates

ماضی میں ایک نااہل کو مسلط کیا گیا، اگر قوم نے دوبارہ دھوکا کھایا تو اس کی سزا بھگتنا پڑے گی

اگر یہ درمیان میں چار سال مداخلت کرتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر چل رہا ہوتا،فرح گوگی پر 12 ارب روپے کی بیرون ملک ٹرانزیکشنز ثابت ہو گئیں۔وزیر داخلہ راناثںاء اللہ کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 10 اپریل 2023 11:50

ماضی میں ایک نااہل کو مسلط کیا گیا، اگر قوم نے دوبارہ دھوکا کھایا تو ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 اپریل 2023ء ) وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں غلطیاں ہوئیں جس پر ایک نااہل کو مسلط کیا گیا۔اگر قوم نے دوبارہ دھوکا کھایا تو اس کی سزا بھگتنا پڑے گی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے دور میں فرح گوگی کو کھلی چھوٹ دی گئی اور فرح گوگی پر 12 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ثابت ہو چکی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا اور عمران خان نے اپنے چار سالہ دور میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات پوری دنیا میں مشہور ہے کہ جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرتا لہٰذالوگوں کو جو سہولیات ملیں عمران بتائے اس نے چار سال میں کیا کیا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایک ہمسایہ ملک کے سربراہ کی طرف سے ایک گھڑی، ایک ہیروں والا پین اور کچھ دیگر قیمتی چیزیں جن کی مالیت 1000 ملین ڈالر تھی اس کو یہ تحفے میں دئیے گئے جنہیں اس نے جعلی رسیدیں بناکر پہلے توشہ خانہ سے حاصل کیا اور بعد میں فرح گوگی کے ذریعے بیرون ملک دوبئی میں فروخت کردیا اس طرح اس نے فرح گوگی کے ذریعے ڈی سی، ڈی پی او، ڈی جیز لگانے کیلئے کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی اور فرح گوگی کے ذریعے 12 ارب روپے کی بیرون ملک ٹرانزیکشنز کی گئیں جو ثابت شدہ ہیں،اس کی عائلہ ملک کیساتھ جوآڈیوزاور دیگر ویڈیوز ہیں وہ دیکھیں تو آپکو خودہی اندازہ ہوجائے گاکہ یہ کیسابدبخت شخص ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ فتنہ خود کوکین و آئس کا نشہ کرتا ہے مگر ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ ان کے خلاف درج کروادیا حالانکہ وہ سگریٹ بھی نہیں پیتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ قوم نے عمران کو لانے کی غلطی کی تو اس کی سزا پھر خود بھگتنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران کے آئی ایم ایف کے معاہدوں کے باعث آج ملک کو مشکلات کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے پٹرول، بجلی، گیس کی قیمت آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے مہنگی کرنی پڑی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ نہیں تین مرتبہ آپ کی اور اس ملک کی آزمائی ہوئی ہے جو آئندہ بھی آپ کو مایوس نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ درمیان میں چار سال مداخلت کرتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر چل رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عمرانی فتنے نے ملک کو تباہی کے کنارے لاکھڑا کیا، آئی ایم ایف کی بات نہ مانتے تو مرتے اور مانیں تو عوام متاثر ہورہے ہیں،حکومت انتہائی نامساعد حالات میں ملک کو سنبھال رہی تاہم انشااللہ ہم جلد مشکلات پر قابو پالیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات