ق*پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

ٌمرحوم عبد الحفیظ کاردار کے صاحبزادے شاہد حفیظ کاردار کو سوونیئر پیش کیا اور کیپ بھی دی گئی

ہفتہ 15 اپریل 2023 18:30

| لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2023ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی ٹیم کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبد الحفیظ کاردار کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل مرحوم عبد الحفیظ کاردار کے صاحبزادے شاہد حفیظ کاردار کو سوونیئر پیش کیا اور کیپ بھی دی۔واضح رہے کہ پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر 1952 کو عبد الحفیظ کاردار کی کپتانی میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔انہوں نے 1952 سے 1958 کے درمیان پاکستان کی جانب 23 ٹیسٹ میچ کھیلے اور تمام میچز میں کپتانی کا بھی اعزاز حاصل کیا۔عبد الحفیظ کاردار 21 اپریل 1996 میں انتقال کر گئے تھے۔