Live Updates

آئین سے انحراف کسی بھی لحاظ سے ملکی مفاد میں نہیں ،مولانا محمد خان شیرانی

حکمراں ٹولہ اقتدار کو طول دینے کیلئے غیر آئینی حربے استعمال کرتے ہیں، مرکزی امیر جے یو آئی ش معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران کا واحد حل شفاف الیکشن ہیں، حافظ احمد علی سے ٹیلی فونک گفتگو

اتوار 7 مئی 2023 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2023ء) جمعیت علماء اسلام ش کے مرکزی امیر سابق چیئرمین اسلامی نظیریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ حکمراں ٹولہ اپنے نا جائز اقتدار کو طول دینے کیلئے ہر غیر جمہوری و غیر آئینی حربے استعمال کرتے ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے 14اپریل کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے واضح اعلان سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ احمد علی سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئین سے انحراف کسی بھی لحاظ سے ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران کا واحد حل شفاف الیکشن ہیں، حکمراں کچھ بھی کرلیں انتخابات کرانا پڑیں گے، جتنی جلد الیکشن ہونگے پی ڈی ایم ساکھ اتنی بچ جائے گی، تاخیری حربوں سے پی ڈی ایم خود سیاسی خودکشی کر رہی ہیں، عمران خان خوف کے حصار سے باہر نکلیں، وہ جتنا عدالتوں میں پیش ہونگے اتنا حکمرانوں پر دبائو بڑھے گا، پی ٹی آئی کومزاکرات سے علیحدہ نہیں ہونا چاہئے، ایران سعودی عرب میں سفارتی تعلقات کی بحالی ملت اسلامیہ کیلئے نیک شگون ہے ، اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کئے جائیں، پاکستان میں آکر دانشمندسیاسی قیادت ہوتی تو اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھایا جا سکتا تھا، انہوں نے پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء سے اپیل ہے اتحاد بین المسلمین کی خاطر تمام متفقہ امور کو اپنا کر ملت پاکستان کے اتحاد کیلئے موثر کردار ادا کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات