
خوشاب سے اہم سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا
سابق ایم پی اے ملک سانول اعوان، سابق آزاد امیدوار ملک مظہراعوان، ملک اظہراعوان، جاوید اقبال اعوان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا خیرمقدم
ثنااللہ ناگرہ
پیر 8 مئی 2023
19:06

(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے خوشاب کی اہم سیاسی شخصیات کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک سیاسی تربیت گاہ کا درجہ رکھتی ہے ملک بھر سے پارلیمانی سیاسی راہنما رابطے میں ہیں مناسب وقت پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کرینگے آئندہ انتخابات میں عوامی قوت سے کامیابی حاصل کرینگے پنجاب میں آئیندہ پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت ہوگی وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب سے سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے عوام دوست عملی اقدامات کی تکمیل کیلئے چیرمین بلاول بھٹو کا کردار عوامیت پر مبنی ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ خلفشاری انتشاری گروہ کا خاتمہ قریب ہے باشعور شہری بداخلاق بدزبانی اور جعلی جھوٹے بیانئے مسترد کر رہے ہیں آئندہ انتخابات میں عوام دشمن ٹولے کی گمنامی نوشتہ دیوار ہے۔
نیر بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری اندرون ملک آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توانا ور بیرون ملک وطن کے جمہوری تشخص کی موثر اواز ہیں پاکستان پیپلز منشور پروگرام پالیسی کی حامل سیاسی جمہوری جماعت ہے پیپلز پارٹی عوام الناس کو سیاسی ریاستی معاملات میں براہ راست شریک کرنے کا اعزاز رکھتی ہے زوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کی آئینی قومی عوامی خدمات یادگار ہیں پیپلز پارٹی کے ہر دور میں عوامی ترقیاتی فلاحی منصوبہ جات اور روزگار دیا جاتا ہے آئین کا جمہوری تحفہ دینے والی جماعت پیپلز پارٹی آئین اور پارلیمنٹ کی محافظ جماعت ہے آصف زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی جمہوری نظام کے تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے آئین اور جمہوریت پر حملہ آور ہونے والوں کا آئینی ہتھیار سے پارلیمنٹ سے بائر کی راہ دکھائی۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.