Live Updates

پی ٹی آئی لانگ مارچ توڑپھو کیس حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور ، عبوری ضمانت میں 25جون تک توسیع

جمعرات 11 مئی 2023 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2023ء) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 25جون تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے سماعت کی اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ، شیخ رشید علی نواز اعوان ، صداقت عباسی ، پرویز خٹک ،مراد سعید، راجہ بشارت اور راجہ خرم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جیسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 جون تک توسیع کردی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ آئی نائین میں مقدمہ درج ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات