
اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی دستور پاکستان کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقدہ عالمی آئینی کنونشن میں شریک، ایران، کرغستان اور لبنان کے پارلیمانی وفو د سے ملاقاتیں
خطے کے ممالک کو درپیش علاقائی اور عالمی چیلنجرز، گولڈن جوبلی کی عالمی کنونشن سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
جمعرات 11 مئی 2023 21:44

(جاری ہے)
اسپیکر نے آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں جمہوریہ کرغزستان کی شرکت کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرغزستان کے صدر کے آنے والے دورے کا پرجوش طور پر منتظر ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بالخصوص توانائی اور مواصلات کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ ملے گی۔
اس موقع پر کرغستان کے وفد کے سربراہ مسٹر اتازوف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہاہتے ہو کہا کہ کرغزستان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے 1995 میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے کرغز جمہوریہ کے دورے کی یادیں بھی شیئر کیں اور یہ دورہ کرغزستان کے لاکھوں لوگوں کی زندہ یاد ہے۔ انہوں نے کرغزستان کے دورے کی دعوت قبول کرنے پر قومی اسمبلی کے سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ایرانی پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین وحید جلال زادہ ممبر پارلیمنٹ کی قیادت میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف راجہ پرویز اشرف سے بھی ملاقات کی ملاقات کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایران ایک بہادر قوم ہے جس نے حالیہ چیلنجوں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اتحاد و اتفاق سے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا۔انہوں نے آئین کی گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر قرآن پاک کے نادر نسخوں کی نمائش کے کامیاب انعقاد پر ایرانی سفارت خانے کا شکریہ بھی ادا کیا انہوں نے ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی کو پورے خطے کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا اس موقع پر ایران کی وفد کے سربراہ وحید جلال نے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ مزید برآں، اسپیکر قومی اسمبلی نے ایرانی دورے کی دعوت کو گرم جوشی سے قبول کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں، توانائی، مواصلات اور مذہبی سیاحت کے فروغ میں تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ مزید برآں، قاسم ہاشم ممبر قومی اسمبلی لبنان نے بین الاقوامی آئینی کنونشن کے موقع پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری ترقی پسند اور متحرک جمہوریت کا کلیدی عنصر ہے اور اس لیے دونوں فریقوں کے درمیان پارلیمانی روابط کو فروغ دینا ضروری ہے۔اس موقع پر انجینئر صابرحسین قائم خانی بھی موجود تھے۔۔۔۔۔اعجاز خانمزید اہم خبریں
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
-
شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد
-
امریکہ میں پانچ فیصد کینسر کیسز کا سبب شعاعوں والے طبی ٹیسٹ
-
پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، نوٹی فکیشن جاری
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
عازمین کو نجی حج پیکجز کی بکنگ میں احتیاط برتنے کا مشورہ، کوٹہ میں کمی کردی گئی
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.