Live Updates

فرخ گوگی اور احسن گجر کے خلاف غیرقانونی تعمیرات پر مقدمہ درج

غیرقانونی تعمیرات کے مقدمے کے بعد جی ڈی اے نے رات بھر فرح گوگی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آپریشن کیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 28 مئی 2023 13:22

فرخ گوگی اور احسن گجر کے خلاف غیرقانونی تعمیرات پر مقدمہ درج
گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 مئی 2023ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، گوجرانوالہ میں فرح گوگی اور ان کے شوہر کے خلاف غیرقانونی تعمیرات کے مقدمے کے بعد جی ڈی اے نے رات بھر فرح گوگی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آپریشن کیا، جی ڈی اے میونسپل کار پوریشن نے پولیس کے ہمراہ رات گئے گرینڈ آپریشن میں حصہ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گوجرانوالہ میں فرخ گوگی اور احسن گجر کےخلاف غیرقانونی تعمیرات پرمقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ محکمہ جی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرانفورسمنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ ایک ہاوسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا، جس کے بعد سوسائٹی کی غیرقانونی سڑکیں اوردفاتر مکمل طور پر سیل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا ہے کہ ہاوسنگ سوسائٹی کے پبلک پارک کی جگہ غیرقانونی قبرستان بنا دیا گیا، پارک اور کمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کرکے رہائشی پلاٹ بنائے گئے، سرکاری رہن شدہ پلاٹوں پر بھی غیر قانونی تعمیرات کرائی گئیں۔ ادھر ایف آئی اے نے فرح شہزادی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فرح گوگی اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں، ایف آئی اے نے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول کو لکھے گئے خط میں انٹرپول کو گرفتاری کیلئے تعاون کرنے کی اپیل کی گئی، ایف آئی اے نے انٹرپول سے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی استدعا کردی۔

اس سے قبل 03 مارچ 2023ء کو بھی فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں، منی لانڈرنگ مقدمے میں شامل تفتیش نہ ہونے پر ایف آئی اے کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، جس کے بعد ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات