سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ آپریشن شروع کر دیا

اتوار 28 مئی 2023 18:00

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2023ء) سیول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ آپریشن شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) نے اتوار کو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کے نائٹ لینڈنگ آپریشن کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

سی اے اے نے ستمبر کے لیے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں اور واضح کیا ہے کہ ہوائی جہاز کی راتوں رات پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایوی ایشن ریگولیٹر نے کہا کہ فوجی اور بلوچستان حکومت کی پروازوں کو خصوصی اجازت ہوگی۔ سی اے اے نے کہا کہ "اس سلسلے میں حفاظتی انتظامات خود کرنے ہوں گے۔ گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈہ گوادر شہر کے مرکز سے 14 کلومیٹر (9 میل) شمال میں واقع ہے۔ مزید یہ کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز گوادر کو کراچی، تربت، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، لاہور، دبئی، دوحہ، کویت سٹی، ریاض، تہران، مشہد، بحرین اور مسقط سے جوڑتی ہے۔