رینجرز اورپو لیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیت گروہ کے 2ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ وایمونیشن برآمد

پیر 29 مئی 2023 20:28

رینجرز اورپو لیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیت گروہ کے 2ملزمان گرفتار، غیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے 2ملزمان شہاب عرف شیڈو اور محمد آصف کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیاگیا۔

ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے پیر کو جاری تفصیلات کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی وارداتیں کرنے اور ڈکیتوں کو کرایہ پر اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان نے چیکو باغ بلوچستان سے روزانہ کی بنیاد پر منشیات خرید نے اور ترسیل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملز مان نے اورنگی ٹان، ناظم آباد، کلفٹن، سائیٹ اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 30سے زائدوارداتوں میں 50موبائل فونزاور ایک لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشنمزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز سندھ نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔