
ہمیں چھوڑنے والوں کے ذریعے کنگز پارٹی تیار کی جارہی ہے، عمران خان
ملک کو عوامی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کی ضرورت ہے ،کیا (ن) ، پیپلز پارٹی یا کنگز پارٹی طرز کا اتحاد ملک کو موجودہ مسائل سے نکال سکتا ہے،دبائو کے باوجود ٹکٹ ہولڈرز نہیں چھوڑ رہے ،انہیں علم ہے ایسا کرنے سے سیاست ختم ہو جائے گی،چیئرمین پی ٹی آئی کا ویڈیو لنک سے خطاب
منگل 30 مئی 2023 20:55
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ جلائو گھیرائو میں 100سی150لوگ ملوث ہوں گے باقی سب پر امن احتجاج کر رہے تھے،آئین ہمیں حق دیتا ہے ہم کہیں بھی پر امن احتجاج کر سکتے ہیں، مجھے جیسے اٹھایا گیا اس کا رد عمل کہاں جانا تھا۔
انہوںنے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ دبائو میں ہے ،پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے لئے ملکی اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے ، پولیس میں گلو بٹ گھسائے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوال ہے کہ ہم کس طرف جارہے ہیں، میں تو بات چیت کرنے کے لئے تیار تھا۔انہوںنے کہاکہ(ن) لیگ کا گھوڑا بیٹھنے والا ہے ، یہ جلسے کرتے ہیں تو لوگ نہیں آتے،نہ (ن) لیگ اور نہ پیپلز پارٹی نے حکومت بنانی ہے ،کنگز پارٹی کو ملا کر اتحاد کیا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ کیا ایسااتحاد ملک کو مشکل وقت سے نکال سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہوئی تو پاکستان نہیں بچے گا ،جنگل کا قانون ملک کو تباہ کر رہاہے،لوگوں کی امید ختم ہو گئی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں کبھی عدلیہ میں مداخلت نہیں کی،کبھی نیب کو نہیں کہا کسی کے خلاف کارروائی کریں ، صرف شہباز شریف پر ہمارے دور میں 8ارب اور16ارب کا کیس بنا ، 95فیصد کیسز تو پرانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ایسے ختم نہیں ہو گی ،دبائو کے باوجود ٹکٹ ہولڈرز ہمیں نہیں چھوڑ رہے ، انہیں علم ہے ایسا کرنے والوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے ، میرے اوپر دو دفعہ حملہ کر چکے ہیں ،یہ ایک اور بھی حملہ کریں گے ، میں اس کے لئے تیار ہوں ، انہیں ڈر ہے عمران خان جیل میں بھی مشکل کھڑی کرے گا، میری سکیورٹی کے سربراہ کو اغواء کر لیا گیا ہے، سکیورٹی کی گاڑیاں پکڑ لی گئی ہیں، انہیں کیا لگ رہا ہے میں پیچھے ہٹوں گا،میں لا الہ اللہ کو ماننے والا آدمی ہوں ، غلامی سے بہتر موت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج مشکل وقت ہے ، آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہے ،میں اپنی جان کی قربانی دینے کے لئے تیار ہوں ، کسی صورت غلامی قبول نہیں کروں گا،قوم بھی تیار ہو جائے ۔
مزید اہم خبریں
-
’نقصانات جنگ کا حصہ ہیں‘ رفال طیارے گرائے جانے کے سوال پر بھارتی ایئرمارشل کا جواب
-
جرمنی میں انٹرنیٹ آڈیو، ویڈیو کالز موبائل نیٹ ورکس سے زیادہ
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
-
شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد
-
امریکہ میں پانچ فیصد کینسر کیسز کا سبب شعاعوں والے طبی ٹیسٹ
-
پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، نوٹی فکیشن جاری
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
عازمین کو نجی حج پیکجز کی بکنگ میں احتیاط برتنے کا مشورہ، کوٹہ میں کمی کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.