
ہاکستان بچائو لانگ مارچ کا دسواں روز،حافظ سعدحسین رضوی کی قیادت میں رواں دواں
پورسمیت جگہ جگہ استقبال شہری مارچ کے شرکاء کا خیر مقدم کرتے رہے، قافلہ لیاقت پور پہنچ کر ختم ،آج دوبارہ آغاز ہوگا
بدھ 31 مئی 2023 22:25
(جاری ہے)
حافظ سعد حسین رضوی سمیت دیگر مرکزی قائدین دسویں روز بھی کارکنان کے ہمراہ رات کھلے آسمان تلے ہی سوئے ۔
مارچ کے پنجاب میں داخل ہونے کے بعد شرکاء کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔صادق آباد میں روانگی سے قبل حافظ سعد حسین رضوی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مارچ حالیہ گستاخیوں ،بڑھتی ہوئی ،مہنگائی بے روزگاری، لاقانونیت اور پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچانے کے خلاف ہے ناکہ الیکشن کیلئے ہے ۔جب ملک میں الیکشن کا وقت آئے گا تب اگر الیکشن وقت پر نہ کروائے گئے تو پھر الیکشن کروائو مارچ کا سوچا جائے گا۔سانحہ 9 مئی کا زمہ دار میں اس وقت تک عمران خان کو نہیں سمجھتا تھا جب تک وہ حراست میں تھے، لیکن جب وہ آزاد ہو کر گھر آئے اور انہوں نے جو موقف اپنایا اور جو ساری چیزیں قوم کے سامنے آئیں اس کے بعد میں عمران خان کو ہی سمجھتا ہوں۔اور ساتھ تحریک انصاف کی قیادت کو سمجھتا ہوں جو قوم کے بچوں کو اس حد تک لے گئے کہ عمران خان ہماری ریڈلائن ہے۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستان کی بقاء ، ناموس رسالت ،ختم نبوت ، اسلام،پاکستان کا آئین اور پاکستان کے آئینی ادارے تو ہماری ریڈلائن ہوسکتے ہیں ۔ اس ملک میں بسنے والا کوئی ایک شخص، کوئی جنرل ،کوئی بیوروکریٹ اورکوئی جج ہماری ریڈلائن ہرگز نہیں ہو سکتا۔ یہ جو بیانہ تحریک انصاف نے بنایا ہے اس سے پاکستان کی سالمیت، پاکستان کی بقاء اور پاکستان کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔پی ٹی آئی کے بیانیے سے قوم انتشار کا شکار ہوئی اور قوم کے بچے ٹریپ ہوئے، یہ سب بیرونی ایجنڈے ہیں، عمران خان کی حکومت بیرونی مداخلت سے گرائی گئی تھی یا نہیں لیکن یہ ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان نے بیرونی مداخلت پر ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ حافظ سعد رضوی نے مزید کہا کہ پہلے لیبیا،لبنان،عراق اور شام سمیت دیگر عرب مماملک میں یہی تو ہوا ہے پہلے اپنی فوج اور قومی اداروں کے خلاف پرا پیگنڈہ کیا گیا ۔بعد میں بیرونی ممالک نے مداخلت کی اس طر ح وہ اپنی سالمیت کھو بیٹھے اور بقاء دائو پر لگ گئی ۔یہ سب کچھ بیرونی ایجنڈے کے تحت ہو رہا ہے۔ایسا نہیں ہے کہ بیرونی خطرات اور مداخلت صرف عمران خان ہی کی صورت میں آئے ہیںیہ این جی اوز کی صورت ،ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اور قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے ،ایف اے ٹی ایف کی صورت اور کیری لوگر بل کی صورت میں بھی آتی ہے۔یہ بھی پاکستان کے اندر بیرونی مداخلت کا پہلو ہے۔ مطالبات کے حوالے سے صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اُمید ہے ہمارے مطالبات کو سنجیدہ لیا جائے گا۔اگر سنجیدہ نہ لیا گیا تو اسلام آباد پہنچ کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ ہم عوام کے حقوق لینے نکلے ہیں، اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو اسلام آباد پہنچ کر اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ مارچ میں تحریک لبیک پاکستان کی مجلس شوریٰ کے اراکین پیر سید ظہیر الحسن شاہ، قاضی محمود اعوان، علامہ غلام غوث بغدادی ، مفتی عمیر الازھری، ڈاکٹر محمد شفیق امینی، مفتی وزیراحمد رضوی ، علامہ فاروق الحسن قادری، صاحبزادہ انس حسین رضوی ، صوبہ سندھ، اندورن سندھ ، کراچی حیدر آباد ڈویژن ، مقامی قیادت اور ہزاروںکی تعداد میں کارکنان سمیت عوام کی بھی بڑی تعداد موجودہے ۔ تحریک لبیک کے پلان کے مطابق مارچ کے شرکاء نے دسویں رات لیاقت پور میں گزاری ۔ تحریک لبیک پاکستان کا پاکستان بچائو مارچ آہستہ آہستہ اپنی منزل اسلام آباد کی جانب رواں دواں آج گیارہویں روز کے سفر کا آغازلیاقت پور شہر سے اپنی اگلی منزل کی طرف ہوگا۔ مارچ کی قیادت امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کررہے ہیں۔مارچ کے روٹ پر ہر جگہ بینرز اور پینا فلیکس آویزاں ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی
-
آرگینک خوراک ، مصنوعات ،جڑی بوٹیوں کو سی پیک کے زرعی منصوبوںمیں شامل کیا جائے، نجم مزاری
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.